انسانوں جیسے دانت والی مچھلی نے سب کوحیران کردیا

انسانوں جیسے دانت والی مچھلی نے سب کوحیران کردیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکی ریاست شمالی کیرولینامیں انسانوں جیسے دانت والی مچھلی نے سب کوحیران کردیا۔ایک فیس بک صارف نے انسانوںجیسے دانت والی مچھلی کی تصویرشیئرکرتے ہوئےبتایاکہ یہ مچھلی شمالی کیرولینا میں ناگزہیڈ سے پکڑی گئی ۔اس مچھلی کوشیپ ہیڈ کہاجاتاہےجس کے جبڑوں میں شکارکوچبانے کے لیے داڑھوں کی متعددپرتیں موجودہوتی ہیں اوربھیڑ جیسامنہ ہونے کی وجہ سے اسے شیپ ہیڈ فش کانام دیاگیاہے۔نایاب مچھلی پکڑنے والے شکاری کاکہناتھاکہ جب شیپ ہیڈ مچھلی کوپانی میں دیکھاتواسی وقت امیدہوگئی تھی کہ میں اس کوشکارکرلوں گا۔شکاری کاکہناتھاکہ اس مچھلی کوپکڑ کربہت خوشی محسوس ہورہی ہے اوراس کاذائقہ بھی بہت اچھاہوتاہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close