پاک بھارت ٹاکرا،آج چاربجے کیا ہونے والاہے؟کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

پاک بھارت ٹاکرا،آج چاربجے کیا ہونے والاہے؟کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

ٹوکیو(ویب ڈیسک )ٹوکیواولمپکس میں پاکستان کے واحد گولڈ میڈل کی امیدارشد ندیم آج جیولین تھروفائنل مقابلے میں چاربجے سہ پہران ایکشن ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق آج کے فائنل میں ٹا پ 12جیولین تھرورز شریک ہوں گے پہلے مرحلے میں تمام بارہ اتھلیٹس تین تینبار نیزہ پھینکیں گے ،آخری نمبر پررہنے والے چاراتھلیٹ آوٹ ہوجائیں گے اورباقی کے آٹھ پھرتین تین بارنیزہ پھینکیں گے ۔ارشدندیم جن کی پرسنل بیسٹ 86.9ہے کابھارت کے نیرج چوپڑا اورجرمنی کے عالمی نمبرایک جوہانس وٹر سے سخت مقابلہ ہے ۔جوہانس وٹرکی بیسٹ تھرو96.29جبکہ نیرج چوپڑا کی بیسٹ تھرو88.7ہے ،میاں چنوں کے ارشد چنوں کے ارشد ندیم نے سائوتھ ایشین گیمز میں شاندارپرفارمنس کی بنیاد پرٹوکیو اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی کیاتھا۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close