اسلام آباد پولیس نے نور مقدم ق ت ل کیس کے اہم گواہ زخمی امجد کو بھی حراست میں لے لیا

اسلام آباد پولیس نے نور مقدم ق ت ل کیس کے اہم گواہ زخمی امجد کو بھی حراست میں لے لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نور مقدم قتل کیس کے اہم گواہ زخمی امجد کو بھی اسلام آبادپولیس نے حراست میں لے لیا، گرفتار گواہ امجد کا دفعہ 161کے تحت بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے، امجد تھراپی سینٹر کا ملازم اور موقع کا اہم گواہ ہے،امجد نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہتھراپی سینٹر کو ملزم کے والد نے کال کرکے اطلاع دی تھی، والد نے کہا ملزم کنٹرول سے باہر ہورہا ہے، ہم موقع پر تھراپی سینٹر کے 5لوگ پہنچے تھے، ملزم نے پہلے مجھ پر فائرنگ کرنے کی کوشش کی مگر گولی نہ چلی، ملزم نے چھری سے میرے پیٹ پر وار کیا تو میں زخمی ہوگیا،پولیس کا کہنا ہے کہ امجد کے بیان کے بعد مقدمے میں 324کی دفعہ شامل کردی گئی ہے،امجد زخمی ہے اس لیے کاغذی کارروائی کے لیے زیر حراست ظاہر کیا،پولیس کے مطابق امجد پر ملزم ظاہر جعفر کو کور اپ دینے کی کوشش کا بھی الزام ہے، امجد کا نام ملزمان کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close