رحیم یار خان مندر حملہ ۔۔گیارہ اگست کو ملک بھر کے مندروں اور گوردواروں پر سبز ہلالی پرچم لہرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، ڈاکٹر رمیش کمار

رحیم یار خان مندر حملہ ۔۔گیارہ اگست کو ملک بھر کے مندروں اور گوردواروں پر سبز ہلالی پرچم لہرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، ڈاکٹر رمیش کمار

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان ہندو کونسل نے اپنے اعلیٰ سطحی اجلاس میں بھونگ شریف رحیم یار خان میں گنیش مندر پر افسوسناک حملے کے بعد کی صورتحال کے تناظر میں ریاستی اداروں کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے آئندہ ایسے واقعات کی مکمل روک تھام کا مطالبہ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان ہندو کونسل کی کابینہ کا اہم اجلاس پی ایچ سی سیکرٹریٹ کراچی میں منعقد ہوا جس میں صدر ہندو کونسل گوپال داس، سیکرٹری جنرل پرشوتم رامانی، موہن لال راٹھی، وکرم راٹھی اور ڈاکٹر شنکر لال سمیتاعلیٰ عہدے دار شریک ہوئے، اس موقع پر سرپرست اعلیٰ پاکستان ہندو کونسل اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے شرکاء کو گنیش مندر حملے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ پاکستان ہندو کونسل کے اجلاس میں ڈاکٹر رمیش کمار کے متحرک کردار کو خصوصی طور پر سراہا گیا، پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ نے تازہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گنیش مندر کی تعمیر نو کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے، مقامی انتظامیہ کے مطابق حملے میں ملوث چالیس شرپسندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے،پولیس دیگر ملزمان کو بھی قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے کوشاں ہے۔ 

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close