شہباز شریف کو سی پیک کو سیاست سے باہر رکھنا چاہیے، اسد عمر

شہباز شریف کو سی پیک کو سیاست سے باہر رکھنا چاہیے، اسد عمر

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو سی پیک کو سیاست سے باہر رکھنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سی پیک کے مغربی روٹ اور انڈسٹریل زونزپر کام تیزی سے جاری ہے،سی پیک کے تحت زراعت، سائنس وٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تیزی سے کام جاری ہے۔انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت سی پیک کے لیے پرعزم ہے،شہباز شریف کو سی پیک کو سیاست سے باہر رکھنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوادر میں بہتری سمیت تمام شعبے عمران خان حکومت کی سی پیک میں سنجیدگی کا ثبوت ہیں۔ کورونا پابندیوں اور لاک ڈاون کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ملک بھرکی طرح کراچی ،حیدر آباد اور سکھر سمیت سندھ بھر میں یہ پابندیاں31اگست تک جاری رہیں گی۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close