محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ صبح اوررات کے اوقات میں    تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کی توقع ہے ۔ پنجاب صوبہ کے  بیشتراضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تاہم صبح اور شام رات کے اوقات میں خطۂ پوٹھوہار ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،گوجرانوالہ، سر گو د ھا،فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، قصور، منڈی بہاؤالدین، بھکراورمیانوالی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔خیبرپختونخواصوبہ کے پیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔تاہم رات کے اوقات میں ایبٹ آباد ،  مانسہرہ ،  ہری پور،کوہستان، سوات ، دیر، مالاکنڈ، پشاور ،مردان،صوابی،  کرم ،کوہاٹ،  بنوں ،وز یرستان اور ڈی آئی خان  میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ  بارش کا امکان ہے ۔سندھ صوبہ کے بیشتر جنوبی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کراچی ، ٹھٹہ، بدین اور تھر پارکرمیں ہلکی بارش اوربوندا باندی کی توقع ہے۔ بلوچستان صوبہ  کے بیشتر اضلاع میں  موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔  تاہم رات کے اوقات میں زیارت ، بارکھان ،ژوب اور گردوانواح   میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع  ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close