پھلوں کا زیادہ استعمال کرنیوالوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبر

پھلوں کا زیادہ استعمال کرنیوالوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) کیلشیم کاربائیڈ کیمیکل سے تیار کردہ پھل کینسر کاباعث بننے لگے ، پھلوں کو پکانیوالے کیلشیم کاربائیڈ نامی کیمیکل پرپابندی عائد کردی گئی ،تفصیلات کے مطابق کچے پھلوں کو مصنوعی طریقے سے پکانے والا کیمیکل کینسر کا باعث بن سکتا ہے۔ فوڈ اتھارٹیسندھ کی جانب سے باقاعدہ اشتہار جاری کردیا گیا۔ پھلوں کے کاروبار سے منسلک افراد کے لیے اطلاع عام جاری کیا گیا ہے، کم وقت میں کچے پھلوں کو پکانے کا طریقہ جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ پھلوں کو پکانے کے لیے کیلشیم کاربائیڈ نامی کیمیکل کا استعمال کیا جاتا ہے۔کیمیکل سے خارج ہونیوالی ایسٹیلین گیس پھل پکنے کے عمل کو تیز کرتی ہے پھل پکنے کے دوران یہ گیس پھلوں میں بھی جذب ہوجاتی ہے ، جدید تحقیق کے مطابق ایسٹیلین گیس نضام انہضام کومثاثر کرتی ہے اعصابی کمزوری اورجگر کے مختلف امراض کاباعث بنتی ہے ۔ کیلشیم کاربائیڈ کیمیکل سے تیار کردہ پھلوں کا استعمال کینسر کاباعث بن سکتا ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close