پنچائت کا غلط فیصلہ دینے پر جمشید دستی کا بھائی قتل

پنچائت کا غلط فیصلہ دینے پر جمشید دستی کا بھائی قتل

مظفر گڑھ(ویب ڈیسک )جنوبی پنجاب کے علاقے مظفرگڑھ میں سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے بھائی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے،پولیس کے مطابق واقعہ تھرمل چوک کے قریب بہاری کالونی میں پیش آیا جہاں مقامی زمین کے تنازع پر پنچائت منعقد کی گئی تھی،پنچائت کا فیصلہ ہونے کے بعد مخالفین نے اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجےمیں مشتاق دستی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے،پولیس حکام کے مطابق مشتاق دستی کو مخالف پارٹی کے حق میں فیصلہ دینے پر قتل کیا گیا، مشتاق دستی زمین کے تنازع کے فیصلے پرپنچایتی کے طور پر بیٹھے تھے،مقتول کی لاش کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ، جہاں ضابطے کی کارروائی کی گئی، پولیس نے شواہد اکھٹے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close