عوام اشیاضروریہ خرید لیں۔۔۔!!! 31 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ، نوٹیفکیشن جاری

عوام اشیاضروریہ خرید لیں۔۔۔!!! 31 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ صحت پنجاب نے لاہور سمیت متعدد شہریوں میں 9 اگست سے 31 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے تین اگست کے لاک ڈاؤن حکم نامے میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے تحت ترمیم شدہ لاک ڈاؤن آرڈر 9 اگست سے 31 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔نوٹیفکیشن کااطلاق لاہور ، راولپنڈی ،ملتان اور فیصل آباد کےعلاقوں میں ہوگا ۔ منتخب اضلاع میں نواگست سے ان ڈور شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہوگی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق آئوٹ ڈورشادی کی تقریبات تین سو افراد کیساتھ رات دس بجے تک کرنے کی اجازت ہوگی ۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مذہبی ،ثقافتی اور دیگر تقریبات انڈور منعقد کرنے پر پابند ی ہوگی جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نئے ایس اوپیز کا اطلاق یقینی بنائینگے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close