پیپلز پارٹی کے صوبائی وزرا سمیت 8 ارکان کو نوٹسز جاری

پیپلز پارٹی کے صوبائی وزرا سمیت 8 ارکان کو نوٹسز جاری

اسلام آباد ( ویب ڈیسک)  ایف آئی اے کی جانب سے پیپلزپارٹی کے صوبائی وزرا سمیت 8 ارکان کونوٹسز جاری کرکے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے نوٹس ناصر شاہ، سعید غنی، نفیسہ شاہ، قادر پٹیل، شاہدہ رحمانی،ناز بلوچ، شہلا رضا، قادر مندوخیل کو جاری کیا گیا ہے۔اس ضمن میںپیپلزپارٹی رہنما نفیسہ شاہ نے بتایا کہ ارکان کو چیف جسٹس کے خلاف تقریر کرنے کے کیسز میں نامزد ایک شخص کی جانب سے میسج موصول ہونے پر طلب کیا گیا ہے۔نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ ارکان کو ایف آئی اے کی جانب سے پیکا قانون کے تحت نوٹسز جاری کرکے طلب کیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے ترجمانوں اور رہنماوں کو خاموش کروانے کے لئے ریاستی مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ 

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close