14اگست سے قبل سرکاری ملازمین کیلئے ناقابل یقین خوشخبری ،نوٹیفکیشن جاری

14اگست سے قبل سرکاری ملازمین کیلئے ناقابل یقین خوشخبری ،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)محکمہ خزانہ کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین اور افسران کو 25 فی صد سپیشل الاؤنس ستمبر کی تنخواہ میں ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین اور افسران کو 25 فیصد سپیشل الاؤنس ستمبر کی تنخواہ میں ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ،سیکرٹری خزانہ افتخارعلی سہو کا کہنا ہے کہ یہ الاؤنس ان ملازمین اور افسران کو ملے گا و پہلے کوئی اضافی الاؤنس نہیں ملتا ہے، تمام ملازمین اور افسران کو یکم جون سے یہ سپیشل الاؤنس بقایا جات کے ساتھ ملے گا۔ محکمہ خزانہ نے دس فی صد تنخواہ اور پنشن میں اضافہ بقایا جات کے ساتھ ستمبر کی تنخواہ کے ساتھ ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے، محکمہ خزانہ کی جانب سے اے جی آفس کو بھی یہ حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close