کیاآپ نورافتیحی کے اس جوڑے کی قیمت جانتے ہیں؟ نہیں جانتے تو یہ خبر پڑھیں۔۔۔

کیاآپ نورافتیحی کے اس جوڑے کی قیمت جانتے ہیں؟ نہیں جانتے تو یہ خبر پڑھیں۔۔۔

بھارتی اداکارہ نورافتیحی نے انارکلی جوڑے کے ہمراہ دلکش کڑھائی دار دوپٹہ زیب تن کیاہے جس کومداحوں کی جانب سے بہت پسندکیاجارہاہے ۔حال ہی میں انسٹاگرام پراداکارہ کی جانب سے اپنے اس خوبصورت دیسی جوڑے میں ایک ویڈیواورتصویرپوسٹ کی گئی ہے جوسوشل میڈیاپرتبصروں کی زینت بنی ہوئی ہے اورفی الحال چند لمحوں میں اس تصویرکو7لاکھ سے زائد لائیکس بھی موصول ہوچکے ہیں۔نورافتیحی اپنے لباس کوہمیشہ سادہ اورواضح رکھتی ہیں اورانہیں اپنے مداحوں کومنفرد اسٹائل کی مدد سے  حیران کرنے کی مہارت بھی حاصل ہے۔اداکارہ نے ہلکے سبز رنگ کے بھاری لباس کے ساتھ سفید رنگ کے کڑھائی داردوپٹے میں تصویرشیئرکی ہے۔تصویرمیں دیکھاجاسکتاہے کہ نورافتیحی نے بھارتی ڈیزائنر کی جانب سے تیارکردہ یہ دلکش لباس نہایت سادہ میک اپ اورہلکے زیورت کے ہمراہ پہناہواہے ،جس کی قیمت تقریباً دولاکھ پچاس ہزار پاکستانی روپے ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close