ملائیشین گلوکارہ بچے کی پیدائش کے ایک روز بعد انتقال کرگئیں

ملائیشین گلوکارہ بچے کی پیدائش کے ایک روز بعد انتقال کرگئیں

کوالالمپور(ویب ڈیسک )ملائشیاسے تعلق رکھنے والی گلوکارہ ستی سارہ رئیس الدین بچے کی پیدائش کے ایک روز بعد عالمی وبا کے ہاتھوں جان کی بازی ہارگئیں ۔غیرملکی میڈیارپورٹس کےمطابق 37سالہ ملائشیا کی گلوکارہ کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش ہوئی ۔ستی سارہ رئیس الدین بچے کیپیدائش سے قبل کچھ پیچیدگیوں اورآکسیجن کی کمی کاشکارہوئیں۔ڈاکٹروں نے گلوکارہ کوپہلے فوراً آکسیجن سپورٹ دی لیکن پھرطبیعت نہ سنبھلنے پرانہیں وینٹی لیٹر پرمنتقل کیاگیالیکن وہ جانبرنہ ہوسکیں ۔اپنی پسندیدہ گلوکارہ کے یوں اچانک دنیاسے رخصت ہونے پران کے مداحوں میں غم کی لہردوڑ گئی۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close