سعودی عرب نے ماہانہ عمرہ زائرین کی گنجائش 2 ملین تک بڑھا دی

سعودی عرب نے ماہانہ عمرہ زائرین کی گنجائش 2 ملین تک بڑھا دی

(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے ماہانہ عمرہ زائرین کی گنجائش دو ملین تک بڑھا دی ہے جبکہ رواں عمرہ سیزن کے دوران مسجد حرام اور مسجد نبوی کے قریب موجود ہوٹلوں میں زائرین کی گنجائش میں 60 فیصد اضافہ مقرر کیاگیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حج اور عمرہ کے نیشنل کمیٹی کےایک رکن دھانی العمیری نے بتایا کہ ماہانہ عمرہ زائرین کی گنجائش دوملین تک بڑھا دی گئی ہے جس کے نتیجے میں عمرہ سیکٹر اور ہوٹلوں ،ریستورانوں ،عمرہ زائرین کی قیام گاہوں میں عمر ہ زائرین کی تعداد میں اضافے کیساتھ مکہ اورمدینہ میں نقل وحمل اور بازاروں میں خرید وفروخت میں بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ 130 عمرہ کمپنیوں اور اداروں نے یکم محرم الحرام سے عمرہ زائرین کی رجسٹریشن شروع کردی ہے جبکہ مقامی مردو خواتین پر مشتمل رضا کاروں اور ملازمین کو بھی تیار کرلیا ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close