معروف بھارتی اداکارہ برین ٹیومر کے باعث چل بسیں،مداح افسردہ ،موت نے چاہنے والوں کو چونکا دیا

معروف بھارتی اداکارہ برین ٹیومر کے باعث چل بسیں،مداح افسردہ ،موت نے چاہنے والوں کو چونکا دیا

کیرالہ(ویب ڈیسک) ساؤتھ انڈین فلموں کی معروف اداکارہ 10 سال تک برین ٹیومر سے لڑنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئیں۔بھارتی میڈیا کےمطابق سائوتھ انڈین فلموں کی نامور اداکارہ شرنیا سسی شارو نے نو اگست کو ایک نجی ہسپتال میں اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیں ۔شرنیا گذشتہ دس برس سے برین ٹومیر میں مبتلا تھیں اور محض 35برس کی تھیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دوران علاج اداکارہ شرنیا کی 11 بڑی سرجریاں ہوئیں۔ چند ہفتوں قبل اداکارہ شرنیا کووڈ19 کا شکار ہوگئی تھیں جس کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ تاہم کرونا سے صحت یاب ہونے کے بعد نمونیہ اور خون میں سوڈیم لیول کی کمی کے باعث انہیں دوبارہ اسپتال میں داخل کیا گیا۔ جہاں گزشتہ روز انہوں جنوبی بھارت کی ریاست کیرالہ کے شہر کے ایک نجی اسپتال میں آخری سانسیں لیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close