الیکٹرانک ووٹنگ مشین نہیںبلکہ دھاندلی کا نیا منصوبہ ۔۔۔پیپلز پارٹی نے سخت مخالفت کردی

الیکٹرانک ووٹنگ مشین نہیںبلکہ دھاندلی کا نیا منصوبہ ۔۔۔پیپلز پارٹی نے سخت مخالفت کردی

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو دھاندھلی کا نیا منصوبہ قرار دے دیا ۔ اس ضمن میں میں پی پی پی نے الیکشن کمیشن سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ نھی کردیا ۔ پاکستا ن پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری نیئر بخاری نے کہا کہ ووٹنگ مشین تحریک انصاف کا آئندہ انتخابات میں ووٹ چرانے کا نیا منصوبہ ہے،انتخابات کروانا آئین کے تحتالیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔نیئر  بخاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو نظرانداز کرکے ووٹنگ مشین متعارف کروانا کمیشن کے اختیارات میں مداخلت کے مترادف ہے،ووٹنگ مشین پر تحریک انصاف نے پارلیمان سمیت اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے اہم معاملے پر نہ الیکشن کمیشن کا کردار نظر آ رہا ہے نہ ہی اپوزیشن سے بات چیت کی گئی، نیر بخاری مزید بولے کہ اپوزیشن کو نظرانداز کرنے سے ووٹنگ مشین مشکوک بن گئی ہیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close