عوام غربت میں پس رہے ہیں لیکن سیاستدان اور جرنیل ارب پتی ہیں،فواد چوہدری نے یہ بیان کیوں اور کس کیلئے دیا؟؟؟ وجہ سامنے آ گئی

عوام غربت میں پس رہے ہیں لیکن سیاستدان اور جرنیل ارب پتی ہیں،فواد چوہدری نے یہ بیان کیوں اور کس کیلئے دیا؟؟؟ وجہ سامنے آ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افغان عوام غربت میں پس رہے ہیں لیکن سیاستدان اور جرنیل ارب پتی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ایک بیان میں کیا ۔ فواد چوہدری نے کہاکہ طالبان کے آٹھویں صوبے پر قبضے کے بعد افغانستان اور امریکی عوام کو افغانستان کے موجودہ حکمرانوں کے سامنے سوال رکھنا چاہئے کہ آخر افغانستان کو دئیے جانیوالے دو ہزار ارب ڈالرز کو زمین کھا گئ یا آسمان نگل گیا؟ اتنے پیسہ لگنے کے بعد افغان فوج پتوں کی طرح کیوں بکھر رہی ہے؟۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ یہ کیا ہےکہ افغانستان کے عوام تو غربت میں پس رہے ہیں لیکن افغانستان کے سیاستدان اور جرنیل ارب پتی ہیں، ان تمام کے بیرون ملک اربوں کے اثاثے ہیں، کرپشن کس طرح قوموں کو غرق کر دیتی ہے افغانستان اس کی مثال ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close