پی ڈی ایم سیاسی بے روزگاروں کااجتماع ہے ،فرخ حبیب

پی ڈی ایم سیاسی بے روزگاروں کااجتماع ہے ،فرخ حبیب

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سیاسی بے روزگاروں کا اجتماع ہے، استعفے، دھرنے، لانگ مارچ سمیت ان کے سب پلان ناکام ہوچکے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں فرخ حبیب نے کہاکہ اب ایک ہی راستہ ہے پارلیمنٹ کے ذریعے شفاف انتخابات کے لئے انتخابی اصلاحات،الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے کی قانون سازی کرے۔قبل ازیں اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں اقلیتوں کو تمام حقوق اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں، اقلیتوں کوبحیثیت شہری زندگی کے ہر شعبے میں بھرپور کردار ادا کرنے کے تمام مواقع حاصل رہیں گے،اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری دین اسلام کی تعلیمات میں اہم حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اقلیتوں کی بہبود کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں،جمہوری روایات کے فروغ کیلئے مذہبی ہم آہنگی کی کوششوں کو تیز کیا جائے گا۔وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ رواداری، باہمی احترام اور ہر طرح کے امتیاز کے بغیر انسانی حقوق کا تحفظ اسلامی معاشرے کا بنیادی تقاضا ہے، ہمارے آئین میں بھی اس اسلامی اصول کو پوری طرح سمو دیا گیا ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close