مولانا فضل الرحمن اور عمران خان کا افغانستان پر موقف ایک ہے،شیخ رشید

مولانا فضل الرحمن اور عمران خان کا افغانستان پر موقف ایک ہے،شیخ رشید

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور عمران خان کا افغانستان پر موقف ایک ہے ،دونوں افغانستان میں مذاکرات کے ذریعے امن چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ پی ڈی ایم والے پچھلے سال سے جلسے کررہے ہیں ہمیں ان کے جلسوں پر کوئی اعتراض نہیں ہے ،کراچی میں بیس دن کے بعد جلسہ کریں ۔مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات ہونے چاہئیں تو یہی کچھ تو عمران خان بھی کہے رہے ہیں پھر آپ اور عمران خان کے موقف میں کیا فرق ہے ؟۔ حکومت بھی افغانستان کا مسئلہ وہاں کے عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا چاہتی ہےاور حکومت افغانستان میں امن کی حامی ہے تو یہی بات مولانا فضل الرحمن بھی کررہے ہیں ۔مطلب یہ ہوا کہ جو پی ڈی ایم نے افغانستان پر بیان دیا ہے وہی بیانیہ عمران خان کا بھی ہے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن والے کہتے ہیں کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہمیں قبول نہیں تو ان کو پھر اگلے الیکشن کے بعد بھی آپ لوگوں کے یہی بیانات ہوں گے اور جہاں تک نوازشریف کا تعلق ہے تو وہ خود پاکستان میں آئیں اور اپنی قوم کو بتائیں کہ ان کی شریانیں سکڑ رہی ہیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close