تمام پارلیمنٹرینز ہمارے لئے قابل احترام مگر کرپشن کرنیوالوں کو نہیں چھوڑیں گے،چیئرمین نیب کا دبنگ اعلان

تمام پارلیمنٹرینز ہمارے لئے قابل احترام مگر کرپشن کرنیوالوں کو نہیں چھوڑیں گے،چیئرمین نیب کا دبنگ اعلان

لاہور(ویب ڈیسک)چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب پارلیمنٹ کے بنائے گئے قانون کےمطابق کام کررہاہے ،ہمارے لئے تمام پارلیمنٹرینز قابل احترام ہیں لیکن اگرکوئی کرپشن کرے گا تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی،کرپشن کرنیوالوں کو نہیں چھوڑیں گے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہا کہ پلی بارگین قانون کے مطابق ہوتی ہے ،اگر ہمیں فیصلے کرنے کا اختیار ہوتا تو سارے کیس نمٹا دیتے ،اتنےالزامات لگ رہےہیں کہ​​​​​​​جواب دینےکاوقت نہیں ملتا،تعمیری تنقیدکریں گےتونیب کوبھی فائدہ ہوگا،چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہاکہ دھمکی ہو یا کچھ بھی ہو نیب نے اپنا کام کرنا ہے اور کرتا رہے گا،اگر نیب نے زیادتی کی ہے تو عدلیہ کے پاس جائیں وہ آزاد ہیں ، نیب پر تنقید حقائق کو دیکھ کر کریں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close