کرپشن کے الزامات پر 48 اعلیٰ حکومتی شخصیات کیخلاف کارروائی

کرپشن کے الزامات پر 48 اعلیٰ حکومتی شخصیات کیخلاف کارروائی

الریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں مزید 48 اعلیٰ سرکاری حکام کے خلاف کرپشن سمیت دیگر الزامات میں کارروائی کی گئی ہے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق مملکت کے محکمہ انسداد بدعنوانی النزاہہ کا کہنا ہے کہ جن 48 حکام کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ان  کا تعلق دفاع، داخلہ، انصاف،بلدیات، دیہی امور، ہاؤسنگ، تعلیم، ماحولیات، آب پاشی اور دیگر وزارتوں اور محکموں سے ہے۔ان میں سے بعض حکام کا تعلق پریزیڈینسی برائے ریاستی سلامتی، سعودی فوڈ، ڈرگ اتھارٹی اور جنرل اتھارٹی آف میٹرلوجی اور ماحولیاتی تحفظ سے بھی بتایا گیا ہے۔ان حکام پر رشوت ستانی ، اختیارات کا غلط استعمال اور جعل سازی کے الزامات ہیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close