جعلی خبروں اور پروپیگنڈہ کی لڑائی کیلئے صف بندی ناگزیر ہے،فواد چوہدری

جعلی خبروں اور پروپیگنڈہ کی لڑائی کیلئے صف بندی ناگزیر ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ جعلی خبروں اور پروپیگنڈہ کی لڑائی کیلئے صف بندی ناگزیر ہے ،پاکستان کی رائے عامہ کو حقیقت سے آگاہ رہنا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ایک ٹوئٹ میں کیا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ جس طرح ڈیجیٹل میڈیا ونگ نے انڈیا افغانستان کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا وہ اس پر مبارکباد کے مستحق ہیں
 انہوں نے کہاکہ اس ڈیٹا نے ثابت کیا کہ فیک نیوز اور پروپیگنڈا کی لڑائ کیلئے صف بندی بہت ضروری ہے پاکستان کی رائے عامہ کو حقیقت سے آگاہ رہنا چاہئے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close