تحریک عدم اعتماد کا اگر شوق ہے تو سینیٹ سے شروع کریں۔ شاہد خاقان عباسی

تحریک عدم اعتماد کا اگر شوق ہے تو سینیٹ سے شروع کریں۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد ( ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا اگر شوق ہے تو سینیٹ سے شروع کریں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے جلسے میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں شرکت کریں گی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارا پہلے دن سے موقف ہے کہ صحافی لاپتہ ہونے لگیں تو بڑی تکلیف دہ بات ہے۔شاہد خاقانعباسی نے کہاکہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ لاپتہ افراد کا معاملہ حل کرنے کی ضرورت ہے، جمہوریت کے اندر لاپتہ افراد نہیں ہونے چاہئیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا اگر شوق ہے تو سینیٹ سے شروع کریں۔ سینیٹ میں پتہ چل جائے گا کہ تحریک عدم اعتماد کی حقیقت پاکستان میں کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو ملک آئین کے مطابق نہیں چلتا وہاں تحریک عدم اعتماد بھی نہیں ہوتی۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close