افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے ،افغان تنازع میں پاکستان کا کوئی فیورٹ نہیں، آرمی چیف

افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے ،افغان تنازع میں پاکستان کا کوئی فیورٹ نہیں، آرمی چیف

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ  افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے ،افغان تنازع میں پاکستان کا کوئی فیورٹ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی ، اٹلی ، ہالینڈ اور فرانس کے سفیروں کی ملاقات، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور یورپی یونین کے ساتھ تعاون پر بھی بات چیت ہوئی ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے ،افغان تنازع میں پاکستان کا کوئی فیورٹ نہیں ،ہماری واحد خواہش افغانستان میں امن واستحکام ہے ،پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ،مشترکہ مفادات پر مبنی یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close