سام سنگ نے اپنا مہنگا ترین فون پیش کردیا،قیمت اور خصوصیت بارے جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

سام سنگ نے اپنا مہنگا ترین فون پیش کردیا،قیمت اور خصوصیت بارے جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

نیویارک(ویب ڈیسک) سام سنگ نےاپنا سب سے مہنگا اور فولڈ ایپل فون فروخت کیلئے پیش کردیا ۔جبکہ نوٹ کی کوئی سیریز شامل نہیں لیکن اس زیڈ فولڈ تھری ماڈل ہے جس کے اندر اور باہر 120ہر ٹز کاڈسپلے ہے لیکن نوٹ کی طرح ایس پین بھی دیا گیاہے ۔سام سنگ نے ایک طرح کا ترپ پتاپھینکتے ہوئے فولڈ یبل فون پیش کیا ہے جو صارفین کیلئے ایک نئی شے ہوگی اور اس سے کووڈوبا کے دوران نئے ماڈل کی لانچنگ پر چھایا جمود بھی کم ہوسکتا ہے گیلکسی زیڈ فولڈ تھری اور گلیکسی زیڈ فلپ تھری کی بکنگ گیارہ اگست سے 27اگست تک جاری رہے گی ۔ سام سنگ نے اس پر زو ر دیا ہے کہ یہ نئے ماڈل پہلے پیش کردہ ماڈل کے مقابلے میں دیرپا اور پائیدار ثابت ہونگے ۔لیکن یہ سام سنگ کا مہنگا ترین فون بھی ہے جس کی قیمت 1799 سے شروع ہورہی ہے اور 1899 ڈالر تک جاتی ہے یعنی آخری مہنگا ترین ماڈل تین لاکھ دس ہزار روپے کا ہے۔اسکرین کی حفاظتی پرت کو 80 فیصد زائد مضبوط بنایا گیا ہے جبکہ گوریلا گلاس وکٹس سے بیرونی اسکرین تیار ہوا ہے تاکہ کم ازکم کچھ سال تک فون پائیداری سے چلتا رہے۔ اس کی اہم بات یہ ہے کہ اسے مکمل طور پر واٹر پروف بنا کر آئی پی ایکس ایٹ کی سند دی گئی ہے۔ اگراس فون کو 30 منٹ تک پانی میں رکھا جائے تو یہ برباد نہیں ہوگا۔ اسکرین کا ریفریش ریٹ 120 ہرٹز تک بڑھایا گیا ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close