تین نوجوانوں نے دولاکھ بوتلوں کے ڈھکن سے قومی پرچم بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

تین نوجوانوں نے دولاکھ بوتلوں کے ڈھکن سے قومی پرچم بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

لاہور(ویب ڈیسک)ہے جذبہ جنوں توہمت نہ ہار،پاکستان سے محبت میں شہزادہ گائوں کے تین نوجوان دوستوں نے دولاکھ بوتلوں کے ڈھکن سے قومی پرچم بنا کربھارت کا ریکارڈتوڑدیا،تفصیلات کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا جھنڈابنانے کا ریکارڈاس وقت تک ہمسایہ ملک بھارت کے پاس تھا جس نے 84ہزارچارسوبوتلوں کے ڈھکنوں کا استعمال کرتے ہوئے بھارتی جھنڈا بنایا تھا،لاہورکے نواحی علاقے کاہنہ کے گائوں شہزادہ کے تین نوجوان دوستوں ابوزرعابد،مشرف پرویز،رضا وحید نے ایک سال کی طویل محنت وجدوجہدکے بعدبالآخردولاکھ بوتلوں کے ڈھکنوں سے پاکستان کا قومی پرچم بنا کر ورلڈریکارڈقائم کردیا،اور اس کے ساتھ ساتھ بھارتی ریکارڈبھی اپنے پائوں تلے روندڈالا۔صحافیوں سےگفتگوکرتے ہوئے قومی پرچم بنانے والے ابوزرعابد،مشرف پرویز،رضا وحیدنے بتایا کہ گزشتہ ایک سال سے بوتلوں کے ڈھکن جمع کررہے ہیں جب سے بھارت نے اپنا جھنڈا بناکرریکارڈقائم کیا ہے ہمیں سکون نہیں مل رہا تھا اور دن رات یہ سوچتے تھے کہ اللہ کی مددسے ہم بھی اپنے پیارے پاکستان کا قومی پرچم بنا کر بھارت کا ریکارڈ توڑیں گے،انہوں نے کہا کہ دن رات کی انتھک محنت اور دوستوں کے خصوصی تعاون سے دولاکھ بوتلوں کے ڈھکن جمع کئے اور قومی پرچم بنانا شروع کردیا ،انہوں نے کہا کہ دولاکھ ڈھکن سے قومی پرچم بنا کر ہم نے ورلڈریکارڈقائم کردیا ہے،جس پر ہم بہت خوش ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہمیں اپنے پیارے وطن سے بڑھ کرکوئی چیزنہیں ہماری جان بھی وطن پرقربان ہے ہم نے یہ ریکارڈصرف اپنے وطن کی محبت میں بنایا ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close