غریب طبقے کو اٹھانے کیلئے احساس پروگرام شروع کیا، عارف علوی

غریب طبقے کو اٹھانے کیلئے احساس پروگرام شروع کیا، عارف علوی

گلگت (ویب ڈیسک) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے ہائیرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان میں منعقدہ کامیاب ہم نصابی سرگرمیوں کے ڈویژن کی افتتاحی تقریب میں آن لائن شرکت کی ۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق افتتاحی تقریب صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان و چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر عارف علوی کے زیر صدارت منعقدہ ہوئی ۔افتتاحی تقریب میں وفاقی وزراء سمیت قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت دیگر جامعات کے وائس چانسلرز​​​​​​​ اور قراقرم یونیورسٹی کے سینئر انتطامی وتدریسی آفیسران و طلبانے شرکت کی ۔اجلاس میںکامیاب جوان ہم نصابی سرگرمیوں کے ڈویژن سمیت موجودہ وفاقی حکومت کی جانب سے نوجوانوں کے لیے شروع کئے گئے سکیموں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان و چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر عارف علوی اجلاس نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت نے غریب طبقے کو اُپر اٹھانے کے لیے احساس پروگرام شروع کیااور نوجوانوں کو آگے لانے کے لیے کامیاب جوان پروگرام شروع کیا۔ان سکیموں کے ذریعے حکومت ملکی تعمیروترقی کو یقینی بنارہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کی زمہ داری ہے کہ تعلیم وتربیت کے ساتھ ساتھ اپنے اندر مہارتیں بھی پیدا کریں ۔مہارتیں پید اکرنے کے حوالے نوجوان حکومت کی جانب سے شروع کردہ کامیاب جوان پروگرام سے بھرپور استفادہ حاصل کریں۔ان سے قبل وفاقی وزراء نے کامیاب جوان ہم نصابی سرگرمیوں کے ڈویژن کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس کو تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق مہارتیں پیدا کرنے کے لیے اہمیت کا حامل قرار دیا۔ افتتاحی تقریب سے و ائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ بروقت نوجوانوں کو صحیح سمت میں لانے کے لیے اور ان کی توانائیوں کو ملک و قوم کی ترقی کے لیے استعمال کرنے کے لیے انتہائی اہم پروگرام لایاہے ۔جس سے نوجوانوں میں قائدانہ صلاحتیں پیدا کرنے سمیت جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرانے کے لیے پیش خیمہ ثابت ہوگا۔افتتاحی تقریب سے دیگر جامعات کے وائس چانسلر نے بھی اظہار خیال کیا ۔یاد رہے کہ کامیاب جوان ہم نصابی سرگرمیوں کے ڈویژن کے تحت پاکستان بھر کی 13جامعات میں سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیاجارہاہے ۔ان 13جامعات میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی بھی شامل ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close