خبردار! پاکستانی نوجوان یہ 2 کام ہرگز نہ کریں ورنہ بڑی مشکل میں پھنس جائیں گے

خبردار! پاکستانی نوجوان یہ 2 کام ہرگز نہ کریں ورنہ بڑی مشکل میں پھنس جائیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)خبردار!ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کرنیوالے نوجوانوں کیلئے بری خبر آگئی،وفاقی پولیس نے جشن آزادی پرہلڑبازی اور ون ویلنگ کرنیوالے نوجوانوں دبوچنے کیلئے پلان ترتیب دیدیا۔میڈیا رپوٹس کے مطابق ٹریفک پولیس نے جشن آزادی پر ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے اسلام آباد بھر میں 127 مقامات پراہلکار تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اس موقع پر ایک ایس پی، 3 ڈی ایس پیز سمیت 300 سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی دینگے، اسلام آباد کی اہم شاہراہوں اور ضروری مقامات پر ناکے لگائے جائیں گے،ون ویلرز اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔اہم مارکیٹوں میں بھی پٹرولنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔پٹرولنگ اور اہم شاہراہوں پر پولیس51 گاڑیاں ڈیوٹی دیں گی جبکہ اوورسپیڈ گاڑیاں چلانے والوں کیخلاف بھی سخت قانونی کارروائی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close