پاکستان لازوال قربانیوں اور ایک عظیم جدو جہد کے نتیجے میں حاصل کیا گیا، شہباز شریف

پاکستان لازوال قربانیوں اور ایک عظیم جدو جہد کے نتیجے میں حاصل کیا گیا، شہباز شریف

لاہور(ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و  قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے  کہا ہے کہ یہ ملک پاکستان  خدا داد لازوال قربانیوں اور ایک عظیم جدو جہد کے نتیجے میں حاصل کیا گیا،شاعر مشرق علامہ اقبال نے جو خواب دیکھا اس کی تعبیر کے لیے مسلمانان ہند نےقائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں بھرپور جدوجہد کے نتیجے میں تاریخ رقم کی، پاکستان کے 74ویں یوم آزادی پر قوم کے نام پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ 14اگست کے دن اللہ تعالی کے بے پایاں فضل و کرم سے ہمیں آزادی جیسی نعمت حاصل ہوئی اور دنیا کے نقشے پر ہم ایک آزاد قوم کی حیثیت سے ابھرے میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے اس ملک کی خدمت کی ہے اور اقوام عالم میں عزت کا مقام دلوانے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے ہیںاس ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے سے لے کر لوڈشیڈنگ کے اندھیروں کا خاتمہ، ملک میں موٹرویز کا جال اور سی پیک جیسے عظیم منصوبے کے تحت تاریخی سرمایہ کاری مسلم لیگ( ن) کی اس ملک کے لیے خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہیںآج وقت کی اہم ضرورت ہے کہ بھائی چارے، رواداری اور تحمل مزاجی کو اپنا کر قوم کو یکجا کیا جا ئے ،ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنی ذاتی انا اور عناد سے بالا تر ہوکر فیصلے کرنا ہوں گے14 اگست کا دن اس عزم کے اعادے کا بھی دن ہے کہ اس ملک کو حقیقی معنوں میں قائد اعظم کا پاکستان بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور کسی قربانی سے دریغ نہ کریں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close