شردھاکپورکی وائرل ویڈیونے مداحوں کے دل جیت لیے

شردھاکپورکی وائرل ویڈیونے مداحوں کے دل جیت لیے

ممبئی (ویب ڈیسک )معروف بھارتی اداکارہ شردھاکپور کی ایک ویڈیو آج کل سوشل میڈیاکے مختلف پلیٹ فارمز کی زینت بنی ہوئی ہے۔شردھاکپور سے متعلق مشہورہے کہ وہ مداحوں کومایوس نہیں کرتیں ۔جب بھی کوئی ان کے پاس سیلفی یاویڈیوبنانے آتاہے تووہ خوشی سے اسے کیلئے رضامند ہوجاتیہیں ۔اسی طرح کی ایک ویڈیوزیرگردش ہے جس میں شردھااپنی چھوٹی سے مداح کوتسلی دیتی نظرآرہی ہیں۔اداکارہ کوائیرپورٹ پردیکھ کران کی مداح خوشی کے مارے پھولے نہ سمائی اوربھاگتی ہوئی شردھاکے پاس آگئی ۔لڑکی کوویڈیومیں روتے ہوئے بھی دیکھاجاسکتاہے ۔جب کہ شردھاپیار سے اسے بہلارہی ہیں ۔بعد ازاں لڑکی نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کے ہمراہ سیلفی بھی لی ۔اس ویڈیو نے جہاں صارفین کے دل جیتے ہیں وہیں حیرانی کااظہاربھی کیاگیاہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close