حکومت جنوبی پنجاب کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے ،شاہ محمود قریشی

حکومت جنوبی پنجاب کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے ،شاہ محمود قریشی

ملتان(ویب ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار میں خاطر خواہ تیزی آئے گی ۔تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر وفاقی و صوبائی وزراء کو تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔کمشنر آفس میں ہونیوالے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ،صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک ، پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن ندیم قریشی اور اراکین اسمبلی نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہدلکش ملتان منصوبے کے تحت داخلی گیٹس اور تاریخی عمارات بحال کی جائیں گی اور قلعہ کہنہ سے ملحقہ جگہ پر جدید میوزیم تعمیر کیا جائے گا۔اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرخارجہ نے کہاکہ حکومت جنوبی پنجاب بالخصوص ملتان کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے ان ترقیاتی منصوبوں کی رفتار میں تیزی آئے گی۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close