گوجرانوالہ،لیگی ایم پی اے توفیق بٹ کیخلاف پودے چوری کا مقدمہ درج

گوجرانوالہ،لیگی ایم پی اے توفیق بٹ کیخلاف پودے چوری کا مقدمہ درج

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک ) گوجرانوالہ میں لیگی ایم پی اے توفیق بٹ کے خلاف پی ایچ اے کے پودے چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ پی ایچ اے کے کئیر ٹیکر محمد عرفان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ لیگی ایم پی اے اور سابق چیرمین پی ایچ اے توفیق بٹ کے خلاف تھانہ دھلے میں چوری کا مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ توفیق بٹ اور ان کے 8 نامعلوم ساتھیوں کے خلاف درج کیا گیا۔ ایف آئی آرکے متن میں کہا گیا کہ توفیق بٹ اور ان کے ساتھیوں نے گرین بیلٹ پر دھاوا بولا، 500 سے ایک ہزار پودے اور 8 عدد فلیکسیز چوری کئے گئے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ لیگی ایم پی اے ہمارے پودے زبردستی چھین لیے تاکہ ورلڈ ریکارڈ قائم نہ ہو سکے۔ مقدمہ درج ہونے پر مقامی لیگی قیادت نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ لیگی ایم پی اے توفیق بٹ کا کہنا ہے کہ مقدمہ انتقامی کارروائی ہے، جس کے خلاف پنجاب اسمبلی میں آواز اٹھاں گا۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close