سیف علی خان نے اپنااپارٹمنٹ کتنے روپے میں کرائے پردیا؟اتناکرایہ کہ جان کرآپ کویقین نہیں آئیگا

سیف علی خان نے اپنااپارٹمنٹ کتنے روپے میں کرائے پردیا؟اتناکرایہ کہ جان کرآپ کویقین نہیں آئیگا

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان نے ممبئی میں واقع اپنااپارٹمنٹ کرائے پردے دیا۔بھارتی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق سیف علی خان نے حال ہی میں ممبئی کے پوش علاقے باندرامیں اپنے اپارٹمنٹ کو3.5لاکھروپے ماہانہ کرائے پردیاہے ۔بھارتی میڈیامیں سامنے آنے والی دستاویزات کے مطابق اداکار کی جانب سے کرائے پردیاجانے والااپارٹمنٹ 1500مربع فٹ پرمشتملہے جس میں گاڑیوں کے لیے دوپارکنگ موجود ہیں جب کہ اس اپارٹمنٹ کی سیکورٹی 15لاکھ بھارتی روپے اداکی گئی ۔ دستاویزات میں یہ واضح کیاگیاہے کہ اپارٹمنٹ کوبیس اگست 2021سے 19اگست 2024تک تین سال کے لیے کرائے پردیاگیاہے۔پہلے سال کاماہانہ کرایہ 3.5لاکھ بھارتی روپے ،دوسرے سال کا3.67لاکھ روپے جبکہ تیسرے سال کاماہانہ کرایہ 3.87لاکھ روپےہوگا۔واضح رہے کہ اداکار سیف علی خان رواں سال کے آغاز میں اپنے خاندان کے ساتھ نئی رہائش گاہ میں منتقل ہوئے ہیں ۔باندراویسٹ میں فارچیون ہائٹس میں واقع ان کاسابقہ مکان کرائے پرلیاگیاہے اورمعاہدے پر13اگست 2021کودستخط ہوئے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close