بختاور بھٹو زرداری نےعوامی مقامات پرمردوں کے داخلے پرپابندی لگانےکامطالبہ کردیا

بختاور بھٹو زرداری نےعوامی مقامات پرمردوں کے داخلے پرپابندی لگانےکامطالبہ کردیا

کراچی(ویب ڈیسک )سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاوربھٹو نے عوامی مقامات پرمردوں کے داخلےپرپابندی عائدکرنے کامطالبہ کردیا۔ٹوئٹر پرایک خاتون صحافی کی جانب سے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے سےمتعلق بتایاگیا۔انہوں نے بتایاکہ کئی سال قبل یوم آزادی کےموقع پر مزار قائد پراپنے فرائض کی ا نجام دہی کے دوران وہاں موجود 100مردوں نے ان کے ساتھنامناسب سلوک کیا۔سبین آغاکاکہناتھاکہ میں کوئی یوٹیوبریاٹک ٹاکرنہیں لیکن پھربھی میرے ساتھ ایساواقعہ پیش آیا میں نے ڈرتے ہوئے وہاں پولیس کی مددمانگی توانہوں نے کہاکہ بی بی ہم صرف چاراہلکارہیں وہ ایک سوچالیس مردہیں ہم کیسے انہیں روک سکتے ہیں۔بختاورنے سبین آغا کے ٹوئٹس پرردعمل دیتے ہوئے لکھایہ ایک اورتکلیف دہ واقعہ ہے پولیس نے پورامنظر دیکھنے کے باوجود بھی مدد سے انکارکردیا۔ہجوم کومنتشرکرنے کے لیے ہتھیاروں کااستعمال کیاجاسکتاتھا۔بختاورنے لکھاکہ عوامی مقامات پرمردوں پرپابندی عائدکی جائےہمیں خواتین کی حفاظت کے لیےمزیدخواتین کی ضرورت ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close