کابل میں پاکستانی سفارتخانہ 4ہزار افراد کو ویز ے جاری کرچکاہے۔ فواد چوہدری

کابل میں پاکستانی سفارتخانہ 4ہزار افراد کو ویز ے جاری کرچکاہے۔ فواد چوہدری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانہ 4ہزار افراد کو ویز ے جاری کرچکاہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان  میں وزیراطلاعات فوادچودھری نے کہا کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے کردار کو دنیابھرمیں سراہاجارہاہے۔فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کی قومی ایئرلائن اب تک سفارتکاروں اور عالمی نمائندوں سمیت  ایک ہزار 400 افراد کو پاکستان لا چکی ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے خطے اوردیگر ممالک کے ساتھ کام کررہے ہیں، افغانستان میں امن عمل کے لیے پاکستان نے اہم کردار ادا کیا۔پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close