لڑکی سے دست درازی کاایک اورواقعہ ۔۔۔ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

لڑکی سے دست درازی کاایک اورواقعہ ۔۔۔ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

لاہور(ویب ڈیسک )لاہور میں لڑکی کے ساتھ ایک اور دست درازی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔نجی خبررساں ادارےکے مطابق لاہور میں لڑکی کے ساتھ دست درازی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیسجائے وقوعہ اور ویڈیو کا جائزہ لے رہی ہے۔ دست درازی کا یہ واقعہ لاہور کے ایک پارک میں پیش آیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند اوباش افراد ایک لڑکی کو اس کی فیملی سے الگ کر کے تشدد اور دست درازی کر رہے ہیں۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی نے 14 اگست کی مناسبت سے سفید شلوار قمیض اور گلے میں سبز دوپٹہ پہنا ہوا ہے جب کہ ایک دوسری لڑکی اور بزرگ خاتون متاثرہ لڑکی کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں متاثرہ لڑکی کے بال بری طرح بکھرے ہوئے ہیں اور وہ پریشان کھڑی ہے تاہم متاثرہ لڑکی بڑی مشکل سے ان افراد کے چنگل سے بچ کر نکلنے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔دوسری جانب خواتین کو براساں کرنے کی ویڈیوز وائرل ہونے کے واقعات پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعات میں ملوث ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات ناقابل برداشت ہیں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے فی الفور ٹھوس اقدامات کیے جائیں، اجتماعات یا پرہجوم مقامات پر خواتین کے تحفظ کیلئے موثر انتظامات کئے جائیں ایسی جگہوں پر پولیس فورس کی موجودگی یقینی بنائی جائے، ایسے عناصر قانون کے تحت سخت سزا کے حق دار ہیں، خواتین قابل عزت ہیں اور انہیں پورا تحفظ دیں گے جب کہ ان واقعات میں نا صرف انصاف ہوگا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران لاہور میں خواتین سے دست درازی کے متعدد واقعات کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں، یہ تمام ویڈیوز 14 اگست کی ہیں جس میں ایک واقعہ مینار پاکستان جب کہ دوسرا ایک چنگچی رکشہ میں پیش آیا تھا۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close