ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر حملے کا معاملہ ۔۔۔۔  ترجمان دفترخارجہ نے بیان دےدیا

ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر حملے کا معاملہ ۔۔۔۔ ترجمان دفترخارجہ نے بیان دےدیا

اسلام آباد ( ویب ڈیسک)ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ نے بیان دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو چند معمولی چوٹیں آئیں ہیں تاہم وہ ٹھیک ہیں ، ہمیں ایف ایم سی کارزویل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر ایک ساتھی قیدی کے حملے کی اطلاع ملی۔انہوں نے کہا کہ واشنگٹن ڈی سی میں ہمارے سفارت خانے اور ہیوسٹن میں قونصل خانے نے فوری طور پر متعلقہ امریکی اتنطامیہ سے معاملہ اٹھایا ہیوسٹن میں ہمارے قونصل خانے نےفوری طور پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی خیریت جاننے کے لیے دورہ کیا ، ہم نے متعلقہ امریکی انتظامیہ سے معاملے پر باقاعدہ شکایت کی ہے۔ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ ہم نے امریکی انتظامیہ کو واضح کیا کہ وہ معاملے کی فوری تحقیقات اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا خیال رکھیں ، واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانہ اور ہوسٹن کا قونصل خانہ ڈاکٹر عافیہ کی قید کے دوران ان کی دیکھ بھال کی ہر ممکن کوششیں جاری رکھیں گے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close