چیئرمین پی سی بی احسا ن مانی کی مدت ملازمت میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

چیئرمین پی سی بی احسا ن مانی کی مدت ملازمت میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) چیئرمین پی سی بی احسا ن مانی کی مدت ملازمت میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی کی مدت ملازمت میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کسی سابق کرکٹر کو پی سی بی کا چیئرمین بنانا چاہتے ہیں جن میں قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ اور وسیم اکرم کا نام آ رہا ہے۔نجی ٹی وی چینل ذرائع کے مطابق وزیراعظم ایک یا دو روز میں نئے چیئرمین پی سی بی کا فیصلہ کریں گے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close