ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کام کریں ورنہ اپنا بندوبست کریں۔ عثمان بزدار

ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کام کریں ورنہ اپنا بندوبست کریں۔ عثمان بزدار

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہم باتیں کم اور ایکشن زیادہ کرتے ہیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کام کریں ورنہ اپنا بندوبست کریں۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب  نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ ڈی آئی جی، ایس ایس پی اور ایس پی موقع پر نہیں پہنچے، 13 اور 14 اگست کے واقعات پر اعلیٰ افسر غفلت کا مظاہرہ کریں گے تو سزا ملے گی۔عثمان بزدار  نے کہا کہ ایس ایس پی اور ایس پی نے اقبال پارک جاکر جائزہ کیوں نہیں لیا؟ پنجاب میں ہونے والے بڑے واقعات پر ہمیشہ اعلیٰ افسران کو عہدوں سے ہٹایا۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close