انٹربینک میں ڈالر166روپے سے تجاوزکرگیا

انٹربینک میں ڈالر166روپے سے تجاوزکرگیا

کراچی(ویب ڈیسک)انٹربینک میں ڈالر166روپے سے تجاوزکرگیا۔فاریکس ڈیلرایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر166.20روپے کاہوگیا۔چارماہ کے دوران ڈالر 13.57روپے مہنگاہوگیاہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر166.20روپے کاہوگیا۔چارماہ کے دوران ڈالر 13.57روپےمہنگاہوگیاہے جس کی مختلف وجوہات ہیں جن میں پاکستان کے پڑوس افغانستان کی صورتحال اہم ہے جبکہ ک و رونا وائرس کی چوتھی لہر بھی مقامی کرنسی کے لیے ایک اورمنفی رجحان کاسبب بنی ہے اورعوام میں عدم اعتماد پیداہواہے ۔رواں سال جون میں برآمدات کابل 6ارب رہاجس سے واضح رہے کہ مارکیٹ میں ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے لیکن اسٹیٹ بینک کی اطلاعات کے مطابق مالی سال 2022میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 2سے تین فیصد ہوگا۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close