ادویات کی قیمتوں میں 13ویں مرتبہ اضافہ عوام کو زندہ درگور کرنےکے مترادف ہے، قمر الزمان کائرہ

ادویات کی قیمتوں میں 13ویں مرتبہ اضافہ عوام کو زندہ درگور کرنےکے مترادف ہے، قمر الزمان کائرہ

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں 13ویں مرتبہ اضافہ عوام کو زندہ درگور کرنیکے مترادف ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیراعظم اپنی 3 سالہ کارکردگی میں یہ ضرور بتائیں کہ اب تک ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت نے پیٹرول کی طرح ادویہ ساز اداروں کو بھی ہر 15 روز بعد قیمت بڑھانے کی چھوٹ دیدی ہے ، تبدیلی سرکار3برس میں ادویات کی رجسٹریشن کا کوئی میکانزم تک نہیں بنا سکی ، 3 برسوں میں بجلی کی قیمتوں میں 7 مرتبہ،گیس میں 144فیصد اور تیل کی قیمت میں 36 روپے فی لیٹراضافہ ہو چکا ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close