وزارت خزانہ کا الیکشن کمیشن کو فنڈ ز دینے سے انکار،بلدیاتی انتخابات کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ

وزارت خزانہ کا الیکشن کمیشن کو فنڈ ز دینے سے انکار،بلدیاتی انتخابات کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کوبلدیاتی انتخابات کیلئے درکار فنڈ ز دینے سے انکار کردیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ اور الیکشن کمیشن آمنے سامنے آگئے ہیں اور وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کیلئے 21کروڑ30لاکھ روپے بلدیاتی انتخابات کی مد میں 12ستمبر کو دینے تھے جو اب وزارت نے دینے سے انکار کردیا ہے ۔اس ضمن میں وزارت خزانہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن تکنیکی ضمنی گرانٹ کے ذریعے زائد رقم کی ڈیمانڈ کرے ۔
 اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے وقت کی کمی کے باعث رقم فوری طور پر مانگی ہے کیونکہ اس وقت الیکشن کمیشن کے پاس صرف 13کروڑ روپے کی رقم موجود ہے ۔واضح رہے کہ وزارت خزانے کے رقم کے اجرا میں تاخیر سے بلدیاتی انتخابات التوا کا شکار ہو سکتے ہیں ۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close