ماضی میں میں نےبھی فوج پر تنقید کی، وزیر اعظم

ماضی میں میں نےبھی فوج پر تنقید کی، وزیر اعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غلطیاں فوج اور عدلیہ سب سے ہوتی ہیں، ماضی میں انہوں نے بھی فوج پر تنقید کی لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ پیچھے پڑ جائیں، بُرا بھلا کہیں۔انہوں نے کہا کہ مافیاز فوج کے پیچھے اس لیے پڑی ہیں کہ فوج حکومت گِرا دے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کی تین سالہ کارکردگی کی تشہیر کیلئے منعقد خصوصی تقریب سے خطاب میں کیا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ ملکی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے مجبوراً آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، آئی ایم ایف کے پاس گئے تو کڑی شرائط کا بھی سامنا کرنا پڑا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری پر فخر ہے، پلوامہ واقعے کے بعد ملکی دفاع کے لیے مضبوط فوج کی اہمیت کا احساس ہوا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی لابی دنیا بھر میں ہماری مسلح افواج کےخلاف مسلسل پروپیگنڈے میں مصروف رہتی ہے، پاکستان میں بھی ایک مخصوص ٹولہ اپنے مذموم مقاصد کے لیے فوج کو ہدف تنقید بناتاہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close