وزیر اطلاعات و نشریات سندھ سعید غنی ڈینگی کا شکار ہو گئے

وزیر اطلاعات و نشریات سندھ سعید غنی ڈینگی کا شکار ہو گئے

کراچی ( ویب ڈیسک) صوبہ سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی ڈینگی کا شکار ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ اتوار کے دن سے وہ شدید بخار اور سر درد میں مبتلا ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر سعید غنی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ انہیں جسم میں بھی بے پناہ درد اور پٹھوں میں کھنچاؤ محسوس ہورہا تھا جو ڈینگی کا نتیجہ تھا۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے ان افراد سے معذرت کی ہے جن کی فون کالوں کا جواب نہیں دے سکے ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں دوست احباب سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔یاد رہے کہ صوبائی وزیر سندھ سعید غنی اس سے قبل عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کا بھی شکار ہوئے تھے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close