احساس پروگرام ، رواں سال 12 ملین خاندانوں کو امداد ملے گی ، ثانیہ نشتر

احساس پروگرام ، رواں سال 12 ملین خاندانوں کو امداد ملے گی ، ثانیہ نشتر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 وبائی مرض کے باوجود احساس پروگرام کے تحت قومی احساس سروے 10 سال کے وقفے کے بعد مکمل کیا گیا ہے۔ حکومت اور احساس کے تین سال مکمل ہونے پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سماجی تحفظ کے لیے بجٹماضی کی کسی بھی حکومت کے بجٹ کے مقابلے میں دوگنا کر دیا گیا ہے اور گزشتہ 3 سالوں میں 100 فیصد بجٹ استعمال کیا گیا ہے۔ کووڈ 19کے دوران 15 ملین خاندانوں (100 ملین افراد) کی مدد کی گئی ہے، جوملک کی نصف آبادی ہے۔ عالمی بینک کے مطابق احساس ایمرجنسی کیش کو عالمی سطح پر تیسرا اور دنیا کا تیز ترین پروگرام قرار دیا گیا۔ رواں سال 12 ملین خاندانوں کو نقد امداد ملے گی ، جو ملک کی 30 فیصد آبادی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر ضلع میں تمام اہل خاندانوں کے بچے تمام کلاسوں میں احساس تعلیم کے وظیفے کے اہل ہیں۔ 50 احساس نشوونما مراکز قائم کئے گئے ہیں تاکہ اسٹنٹنگ سے نمٹا جا سکے۔ ملک بھر میں اس پروگرام کی توسیع کی جارہی ہے۔ 2 سالوں میں 142،000 احساس انڈر گریجویٹ سکالرشپس دی گئیں۔ یہ ملک میں اب تک کا سب سے بڑا سکالرشپ پروگرام ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close