ماہرہ خان نے ایک بار پھر اظہار محبت کردیا

ماہرہ خان نے ایک بار پھر اظہار محبت کردیا

کراچی(ویب ڈیسک)  اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت پیغام شیئر کرکے ایک بار پھر اپنی محبت کا اظہار کردیا۔ ماہرہ خان نے گزشتہ روز اپنے دیرینہ دوست سلیم کریم کی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر ایک خوبصورت پیغام شیئر کیا جس میں لکھا تھا میری محبت تم نے مجھے بہتر بنایا، تم ہی صحیح انسان اور صحیح محبت ہو۔ اس پوسٹ کو ماہرہ خان نے سلیم کریم کو ٹیگ کرکے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے یہ محبت بھرا پیغام سلیم کریم کے لیے ہی لکھا ہے۔ اس کے علاوہ پوسٹ کے کیپشن میں ماہرہ نے سلیم کریم کو اپنی محبت بھی قرار دیا ہے۔ماہرہ خان کی پوسٹ کے کمنٹس میں دیگر فنکاروں نے بھی سلیم کریم کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ ماہرہ خان نے اس پیغام کے ساتھ اس بات کی تصدیق کردی کہ وہ اور سلیم کریم ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close