جنید صفدر کی طنزیہ تعریف پر متھیرا بلال مقصود پر برہم

جنید صفدر کی طنزیہ تعریف پر متھیرا بلال مقصود پر برہم

کراچی (ویب ڈیسک) معروف ٹی وی ہوسٹ و ماڈل  متھیرا نے بلال مقصود کی جانب سے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی گلوکاری کی طنزیہ تعریف پر اظہار برہمی کیا ہے۔انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بلال مقصود کی اسٹوری کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی کو جج کرنے والے کوئی نہیں ہوتے، کسی کی خوشیوں میں ٹانگ اڑانے والے کوئی نہیں ہوتے۔متھیرا نے لکھا کہ جس قسم کی باتیں وہ پڑھ رہی ہیں وہ انتہائی مضحکہ خیز ہیں، متھیرا نے لکھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ہم جاہلوں کی طرح کیوں برتا کررہے ہیں ہم کسی کے بچے کا مذاق صرف اس لیے کیوں اڑا رہے ہیں کہ اس کا بیک گرانڈ ایک سیاسی خاندان سے ہے۔انہوں نے لکھا کہ ہم ایک دوسرے کو ہراساں نہ کرنے کا درس دیتے ہیں جبکہ خود اس میں مکمل شامل رہتے ہیں ، پاکستانیوں کو اب آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ خیال رہے بلال مقصود نے جنید صفدر کے گانا گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیچھے لگے ہوئے کچھ پھول میرے ٹیکس کے پیسوں کے ہوسکتے ہیں لیکن مجھے اس نوجوان کو گلوکاری کیلئے پورے 100نمبر دینے ہوں گے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close