پاکستانی موبائل صارفین کیلئے اہم خبر،خبر پڑھ کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

پاکستانی موبائل صارفین کیلئے اہم خبر،خبر پڑھ کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میں مقامی سطح پر تیار موبائل فونزکی تعداد درآمد شدہ موبائل فون سے تجاوز کرگئی، جنوری سے جولائی تک12.27 ملین موبائل فون تیار ہوئے۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میںکہا ہے کہ پاکستان نے اس سال پہلی بار درآمدات سے زیادہ موبائل فون تیار کیے ہیں ، جنوری تاجولائی پاکستان میں تیار موبائل فون تعداد 12.27 ملین ہوگی جبکہ اس دوران بیرون ممالک سے 8.29ملین موبائل امپورٹ کئےگئے ، پاکستان موبائل فون کی درآمد کرنے والا ساتواں بڑا ملک تھا۔دوسری جانب مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا جنوری سے جولائی تک12.27ملین موبائل فون تیارہوئے، موبائل فونزکی تعداددرآمد شدہ موبائل فون سے تجاوز کرگئی، یہ بات ایک میٹنگ میں موبائل فون بنانے والے سے پتا چلی، ہماری موبائل فون مینوفیکچرنگ پالیسی ٹریک پر ہے، اب موبائل سیٹ کی برآمدت کم ہو گئی ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close