آئندہ دوسال میں بڑے بڑے لوگ جیل جائیں گے ،وزیرداخلہ نے بڑی پیش گوئی کردی

آئندہ دوسال میں بڑے بڑے لوگ جیل جائیں گے ،وزیرداخلہ نے بڑی پیش گوئی کردی

لاہور(ویب ڈیسک )وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ میری اورشہباز شریف کی پارٹی دل سے ایک ہی ہے ۔پاکستان میں سیاسی پارٹی بناناآسان نہیں ہے ۔عمران خان ہی ہیں جوبناگئے میں نے جوپارٹی بنائی ہے اس میں ابھی تک دولوگ بھی ممبرنہیں بنے ہیں ۔بلاول بھٹوکے ساتھ دل کارشتہ ہے اس لیے ان کے خلاف کوئی بات نہیں سنناچاہتا۔آئندہ دوسال میں احتساب کیسز کے فیصلے ہوجائیں گے اوربڑے بڑے لوگ جیل جائیں گے۔لاہورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سمجھاجارہاتھاہمیں افغانستان میں قربانی کابکرابنایاجائے گا مگر اب تک پاکستان کی پالیسیاں کامیاب ہیں جبکہ بھارتی خارجہ پالیسی ایسے ہے جیسے کھسیانی بلی کھمبانوچے،بھارت نے سارا زور پاکستان مخالف ایجنڈے پر لگا رکھا ہے اور خصوصی طورپرمجھے نشانہ بنایاہواہے۔سی پیک کے خلاف سازش پاکستان سے دشمنی کے مترادف ہے ۔پوری دنیا میں پاکستان کے کردار کو سراہا جارہا ہے،ان حالات میں اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ ہونا چاہیے ،سیاست ملک کے لیے ہونی چاہیے ذات کے لیے نہیں ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان سے پاکستانیوں کا انخلا مکمل ہوچکاہے ،کابل سے آنے والے ایک ہزار 480افراد کو طور خم بارڈر سے انٹری دی ہے جبکہ سفارتی عملے کے لیے اسلام آباد ائیرپورٹ مختص کررکھا ہے، افغانستان سے آنیوالے غیرملکی اپنے خرچے پر پاکستان آ سکتے ہیں اوران کیلئے اسلام آبادکانیااورپراناایئرپورٹ مختص کرر ہے ہیں، فی الحال دونوں ائیرپورٹس پر سہولیات دی جائیں گی،افغان باشندوں کی دستاویز ٹھیک ہیں تو ویزادینے کو تیار ہیں،امریکی ،جرمن ،برطانوی سمیت تمام ممالک کے سفارتکاروں کوبھی ویزادینے کو تیا رہیں اور اگر آتے ہیں تو انہیں21روز کا ٹرانزٹ ویزہ دیاجائے گا۔چمن اور طورخم بارڈر مکمل طور پر کھلے ہیں اورٹریڈ جاری ہے ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) ٹیں ٹیں فش ہے ،جب شہبازشریف بولتے ہیں تومریم اورنوازشریف خاموش ہوجاتے ہیں اورجب نوازشریف اورمریم بولتے ہیں تویہ خاموش ہوجاتے ہیں۔عمران خان اس تھکی ہوئی اپوزیشن کی وجہ سے نہیں جارہے اور ان سے آئندہ الیکشن بھی نہیں ہاریں گے ۔عدالتوں کا سب سے زیادہ بوجھ عمران خان کے دور میں ختم ہوا،آئندہ دوسال میں احتساب کیسزکے فیصلے ہوجائیں گے اور بڑے بڑے لوگ جیل جائیں گے ۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close