ویکسین نہیں لگوائی تو پیٹرول بھی نہیں ملے گا،گاڑی مالکان یہ خبر ضرور پڑھ لیں ، اعلان نے کھلبلی مچادی

ویکسین نہیں لگوائی تو پیٹرول بھی نہیں ملے گا،گاڑی مالکان یہ خبر ضرور پڑھ لیں ، اعلان نے کھلبلی مچادی

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور میں یکم ستمبر سے کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے والے افراد کو  پیٹرول نہیں دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے نئی پابندیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے،جس کے  پیش نظر لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے پیٹرول پمپس پر  بینر ز بھی آویزاںکروا دیئے ہیں۔پیٹرول پمپس پر آویزاں بینرز پر لکھا گیا ہے کہ یکم ستمبر 2021 سے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو پیٹرول نہیں ملے گا یکم ستمبر سے پیٹرول صرف کورونا ویکسی نیشن کروانے والوں کو ہی دیا جائے گا۔دوسری جانب موٹر وے پولیس نے بھی موٹر ویز اور ہائی ویز پر کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سفر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر کے بعد شہری ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سفر نہیں کر سکیں گے، لہذا مسافر دوران سفر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی ساتھ رکھیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close